مسلم لیگ ن ملتان سٹی کے زیر اہتمام سوشل میڈیا یوتھ کنونشن کل ملتان آرٹس کونسل میں ہو گا

مسلم لیگ ن ملتان سٹی کے زیر اہتمام سوشل میڈیا یوتھ کنونشن کل ملتان آرٹس کونسل ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر )مسلم لیگ (ن) ملتان سٹی کے زیراہتمام سوشل میڈیا(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

یوتھ کنونشن کل بروز ہفتہ 14اپریل کو ملتان آرٹس کونسل میں سہ پہر چار بجے ہوگا جس کی صدارت سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید کریں گے جبکہ مہمان خصوصی وفاقی وزراء سید جاوید علی شاہ، حاجی سکندر حیات بوسن سمیت صوبائی وزیر انہار امانت اللہ خان، اراکین قومی اسمبلی ملک عبد الغفار ڈوگر، شاہین شفیق، سابق صوبائی وزیر چوہدری عبد الوحید آرائیں، میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں، اراکین صوبائی اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی، شہزاد مقبول بھٹہ ہوں گے کنونشن میں (ن)لیگ سے وابستہ لائرز ونگ، یوتھ ونگ، خواتین ونگ، طلبہ ونگ کے علاوہ دیگر رہنماو کارکنان کثیر تعداد میں شرکت کریں گے اس سلسلے میں گذشتہ روز سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سوشل میڈیا یوتھ کنونشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی ، سینئر پارٹی رہنما ملک انور علی، کنوینئر حسن طارق، یوتھ چیئرمین ملک رضوان سمیت یوسی چیئرمین شیخ ندیم اکبر، اسلم ہمایوں، اسلم ڈوگر، رانا نعیم، زاہد بشیر، عبد الرحمن فری ، اظہر مغل، شیخ عمران، عمران لیاقت ، قسور بھٹی، اقبال عاربی، مسعود قریشی، صادق قریشی ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -