ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کروڑوں روپے کے لوڈر رکشے‘ ویسٹ کلیکشن سامان خریدنے کا فیصلہ

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کروڑوں روپے کے لوڈر رکشے‘ ویسٹ کلیکشن سامان ...

ملتان ( سپیشل رپورٹر ) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کی جانب سے (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کروڑوں روپے کے لوڈر رکشے ، ویسٹ کلیکشن سامان خریدنے کا فیصلہ کیا ہے 700سے زائد سینٹری ورکرزی بھی تھر ڈ پارٹی کے تحت رکھے جائیں گے اس ضمن میں منیجر ملتان ویسٹ مینجمنٹ پروکیومنٹ رانا نثار صلاح الدین نے ٹینڈر جاری کردئیے ہیں یونین کونسلوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے 68لوڈر رکشے خریدے جائیں گے جن کی مالیت 1کروڑ روپے بتائی جارہی ہے اسی طرح 700سینٹری ورکرز تھرڈ پارٹی کے ذریعے رکھے جائیں گے جس کا سالانہ ٹھیکہ تقریباً19کروڑ سے زائد ہوگا لوڈر رکشوں اور سینٹری ورکرز کے ٹینڈرز24اپریل کو اوپن کئے جائیں گے کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے سامان کی خریداری کے ٹینڈر ز 25اپریل کو اوپن کئے جائیں گے ۔

فیصلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر