غیرت کے نام پر بیٹی اور اسکے آشنا کو قتل کرنیوالے ملزم کو 2,2بار عمر قید 4لاکھ روپے جرمانہ

غیرت کے نام پر بیٹی اور اسکے آشنا کو قتل کرنیوالے ملزم کو 2,2بار عمر قید 4لاکھ ...

  

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نا مہ نگار228کورٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

نثار احمد رانا نے دوہرے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ملزم غلام حیدر پر جرم ثابت ہونے پر 2۔2بار عمر قید اور 4۔4 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا،وہاڑی میں 2015میں ہونے والے دوہرے قتل کے مقدمے کا فیصلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نثار احمد رانا نے سنادیا وہاڑی کے نواحی علاقے 178ای بی 22لاٹ کے غلام حیدر نے اپنی بیٹی کلثوم بی بی اور اسکے آشنا ابوبکر کو غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا جس پر تھانہ ماچھیوال میں 477/15نامزد ملزم غلام حیدر پر مقدمہ درج کیا گیا تھا آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نثار احمد رانا نے دوہرے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم غلام حیدر کو 2۔2 بار عمر قید اور 4۔4 لاکھ روپے جرمانے کو حکم سنا دیا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -