کے پی کے کی تبدیلی دیکھ کر (ن) لیگ حواس باختہ ہے ، ٖفروخ مون

کے پی کے کی تبدیلی دیکھ کر (ن) لیگ حواس باختہ ہے ، ٖفروخ مون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ پنجاب کی عوام کا خون چوسنے والا نام نہاد خادم اعلیٰ خیبرپختونخوا کی حقیقی تبدیلی دیکھ کرحواس باختہ ہوگیا اوراپنی بدترین کارکردگی پرشرمسارہونے کے بجائے ڈھیٹ بنے ہوئے ہیں جوکام وہ پنتیس سالوں میں پنجاب میں نہیں کرسکے وہ پرویزخٹک نے پہلی ہی باری میں خیبرپختونخوا میں کرکے دکھا دیئے۔

فرخ جاوید مون نے کہا کہ دن رات جھوٹ بولنے والے وزیراعلی پنجاب نے اگرپرویزخٹک کی طرح کام کیا ہوتا توآج پنجاب کے عوام صاف پانی کو نہ ترستے
اورآئے روزسرکاری ہسپتالوں کے فرش پر مائیں بچوں کوجنم نہ دیتی۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد خادم اعلیٰ کی ناقص پالیسیوں نے پنجاب کی عوام کو پتھر کے زمانہ میں دھکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی پرویزخٹک نے پہلی باری میں ہی صوبے میں پولیس،تعلیم اورہیلتھ کا نظام مثالی بنادیا ہے ،پرویزخٹک نے شوبازشریف کی طرح اشتہاروں میں نہیں بلکہ عملی طورپرصوبے کوترقی کے راستے پرگامزن کردیا ہے ،شہبازشریف کی کارکردگی پرویزخٹک کے مقابلے میں صفرہے۔