فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ‘ 2سکول کینٹینیں ‘ آئس کریم فیکٹری سر بمہر

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ‘ 2سکول کینٹینیں ‘ آئس کریم فیکٹری سر بمہر

  

ملتان(جنرل رپورٹر) ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ کی سربراہی میں جنوبی پنجاب میں کارروائی کر تے ہو ئے کاربونیڈڈ ڈرنکس اور زائدالمعیاد اشیاء خورونوش کی موجودگی پر دو سکول کینٹینزکو سیل (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کر دیا،ملتا ن کے علاقے سنٹرل جیل کے قریب واقع آئس کریم فیکڑی کو کاسمیٹکس رنگوں اورسکمڈملک کے استعمال ،گندے فریزرکی موجودگی پر سربمہر کر دیا۔ دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ڈیرہ غازی خان میں کاروائی کرتے ہوئے کیمیکل ڈرمز کی موجودگی ، حشرات کی بھرمار، زائدالمیعاد اشیاء،،نان فوڈ گریڈ کلر اور مضرصحت گھی کے استعمال پر 3 سوئیٹس اینڈ بیکرز، سموسہ یونٹ اور بریانی پوائنٹ کو سیل کر دیا ۔علاوہ ازیں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کر تے ہوئے متعدد فوڈ پوائنٹس کو دی گئی ہدایا ت پر عمل نہ کرنے،اشیاء کے قابل سراغ نہ ہونے،صفائی کے ناقص انتظامات اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عائد کرد ہ اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پرمجموعی طور پر259500کے جرمانے عائد کیے۔جنوبی پنجاب میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں بر آمد شدہ ،900کلو ملاوٹ زدہ مرچیں ا، دودھ، زائدالمعیاد بوتلیں، خراب مٹھائی،مضرِ صحت رنگ،اور ناقص مصالحہ جات تلف کیے گئے۔مزید برآں متعدد فوڈ پوائنٹس،چکن سیل سنٹرز،بیکرز، پروڈکشن یو نٹس،ہو ٹلز،مِلک پوائنٹس اور کریانہ سٹورز کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

سر بمہر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -