نیلا گنبد الیکشن میں رحمت پرویز صدر، واصل خان سینئر نائب صدر منتخب
لاہور (پ ر) نیلا گنبد سائیکل مارکیٹ کے الیکشن میں تاجر رہنما چودھری رحمت پرویز صدر جبکہ واصل خان سینئر نائب صدر منتخب ہو گئے۔ ان کا تعلق انصاف گروپ سے ہے جبکہ ان کا انتخابی نشان کرسی تھا۔ الیکشن میں 182 نے ووٹ کاسٹ کیا، صرف ایک ووٹ کاسٹ نہ ہو سکا۔ دریں اثناء باقی منتخب ہونے والے عہدیداروں میں خدمت گروپ کے فاروق نثار جنرل سیکرٹری، عمران یوسف فنانس سیکرٹری، عامر اعجاز نائب صدر، عادل جوائنٹ سیکرٹری شامل ہیں۔ ان کا انتخابی نشان ترازو تھا۔ نومنتخب صدر چودھری پرویز رحمت سینئر نائب صدر، واصل خان کی کامیابی کی خوشی میں تاجروں نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور جلوس کی شکل میں ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ ماکیٹ کے تاجروں ملک محمد عارف، مبشر ملک، حمزہ ملک، شیخ عامر ظہور، حاجی محمد نواز، شیخ عرفان، فیصل پرویز، شہزاد خان، مانی بھائی اور دیگر نے چودھری پرویز رحمت ودیگر کو مبارکباددی۔
صدر واصل خان سینئر نائب صدر اور دیگر نومنتخب عہدیداروں کو دلی طور پر مبارکباد پیش کی اور ان کا شاندار استقبال کیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران تاجروں کے مفادات کے لئے اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔