عوام کو میاں برادران سے محبت ہے ،سردار عادل عمر

عوام کو میاں برادران سے محبت ہے ،سردار عادل عمر

  

مانگا منڈی (ملک ممتاز حسین)مانگا منڈی میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف دیانتداری سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں سردار عادل عمر تفصیلات کے مطابق مانگامنڈی حلقہ این اے 136سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار عادل عمر نے اپنے ڈیرے مسلم لیگ ن کے رہنما ضلع لاہور کے سابق جنرل سیکرٹری محمد حسین گجر اور مسلم لیگ کے کارکنوں سے گفتگو اور پارٹی مسلم لیگ ن کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو بلکہ پورے پاکستان کی عوام کو معلوم ہو چکا ہے کہ میاں نواز شریف کو عوام کی خدمت کرنے کی وجہ سے سزا دی جارہی ہے مگر عوام کو میاں بردارن سے جنتی محبت ہو چکی ہے وہ سب کو معلوم ہو چکا ہے کہ عوام کو میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف سے کبھی بھی دور نہیں کر سکتے۔

اس کے بعد سردار عادل عمر نے پریس کلب مانگا منڈی کے سرپرست اعلیٰ ملک ممتاز حسین سے گفتگو کرتے کیا۔

حلقہ این اے 136کی عوام اور سردار خاندان میاں بردارن کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے کو تیار ہے

مزید انہوں نے کہا کہ سابق کارکردگی کی بنیاد پر جنرل الیکشن 2018میں بھی مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر پاکستان کا وزیر اعظم بھی مسلم لیگ ن کا ہی بنائے گی کھوکھلے نعرے لگانے والے 2018کے الیکشن میں اپنے امیدواروں کے ضمانتیں ہی ضبط کروائیں گے سردار عادل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آج کا پاکستان 2013کے مقابلے میں کہیں بہتر اور ترقی یاقتہ ہے پورے ملک میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیتے ہیں عرصہ 20سال سے حل نہ ہونے والے مسائل میاں بردارن نے حل کرکے دیکھا دئیے ہیں اس موقع پر سابق ناظم سردار عاقل عمر ،چوہدری عارف علی جٹ،علی جج،چوہدری محمد اشرف آرائیں ،مستری محمد منیر احمد ٹھیکیدار ،ملک رضوان الٰہی،حبیب اللہ وغیرہ شامل تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -