مانگا منڈی ،2روزہ فری آئی کیمپ، ڈاکٹر بلال اشرف نے 90مریضوں کا آپریشن کیا

مانگا منڈی ،2روزہ فری آئی کیمپ، ڈاکٹر بلال اشرف نے 90مریضوں کا آپریشن کیا

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) مانگا منڈی میں آنکھوں کو چیک کرنے کیلئے2دن بدھ اور جمعرات کو فری کیمپ لگایا گیا جس میں رحمت ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر بلال اشرف نے تقریباً 90مریضوں کا اپریشن کیافری آئی کیمپ سابق ایم این اے سردار کامل عمر کے ڈیرے موکل فارم پر لگا یا گیا جس کا افتتاح سابق ناظم سردار عاقل عمر نے کیا تفصیلات کے مطابق یہ فری کیمپ یوسی تالاب سرائے کے سابق جنرل کونسلر سید عبدالخالق شاہ کی سرپرستی میں لگا یا گیا تقریباً سینکڑوں کے قریب مریضوں کو چیک اپ کیا اور کئی مریضوں کو فری ادویات دے کر فارع کر دیا گیا کئی مریضوں کو عینک لگائی گئیں کیمپ کے انچارج ماہرین آئی سرجن رحمت ہسپتال ڈاکٹر بلال اشرف اور ڈاکٹر انجم جمال سابقہ ڈی ایم او قصور ڈسڑکٹ آئی سرجن چونیاں تھے۔

انہوں نے تقریباً90کے قریب آنکھوں کا اپریشن بھی کیامریضوں اور ڈاکٹروں کیلئے کھانے کا اہتمام سردار خاندان نے کیا

کئی مریضوں کی آنکھوں میں فری لینز بھی لگائے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4