(ن) لیگ کی قیادت میں پنجاب میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں، شہباز غوث

(ن) لیگ کی قیادت میں پنجاب میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں، شہباز غوث

  

لاہور (پ ر) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز غوث نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کو صدر مسلم لیگ (ن) بننے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ میاں شہباز غوث کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب میں بے پناہ ترقیاتی کام ہوئے ہیں، عوامی فلاح کے کئی منصوبے شروع کئے جس سے عوام الناس بھرپور استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ جس طرح صوبہ پنجاب میاں شہبازشریف کی ذہانت کی وجہ سے آج مثالی صوبہ ہے، ہم میاں صاحب کے صدر بننے پر پرامید ہیں کہ ان کی حکمت عملی پاکستان کے لئے بھرپور فائدہ دے گی۔ شہبازشریف کا مشن کام، کام اور صرف کام ہے جس کا منہ بولتا ثبوت پنجاب ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے پاکستان پرامن اور خوشحال بنتا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ورکر میاں شہباز کی قیادت میں متحد ہیں۔ 2018ء کا الیکشن مسلم لیگ (ن) واضح برتری سے جیتے گی۔ پرامن پاکستان میں افواج پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا جس کی ہم ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -