اراضی لینے کے معاملہ میں کرپشن کے مقدمہ میں ملوث اسسٹنٹ کمشنراور2 پٹواریوں کی ضمانت منظور کرنے کاحکم

اراضی لینے کے معاملہ میں کرپشن کے مقدمہ میں ملوث اسسٹنٹ کمشنراور2 پٹواریوں ...

ملتان (خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے کراچی لاہورموٹروے کی (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

تعمیرکے لئے اراضی لینے کے معاملہ میں کرپشن کے مقدمہ میں اسسٹنٹ کمشنراور2 پٹواریوں کی ضمانت منظور کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں اسسٹنٹ کمشنراحمدپورشرقیہ امجدعلی اورپٹواری نذیراحمدکی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری اورپٹواری مریدکاظم نے درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائرکی تھی کہ نیب ملتان نے کراچی لاہورموٹروے کی تعمیرکے لئے لی گئی اراضی اور فصلوں کے زائدمعاوضے اداکرنے اورکروڑوں روپے کی کرپشن کرنے کامقدمہ درج کیاگیا ہے جبکہ وہ بالکل بے گناہ ہیں اورمذکورہ کرپشن کی رقم کاکوئی بھی اکاؤنٹ تفتیش میں نہیں مل سکاہے اورنہ ہی کرپشن کے معاملات کاکوئی بھی براہ راست گواہ موجودہے اس لئے ان کی ضمانت منظورکرنے کاحکم دیاجائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر