ایف آئی اے ٹیم کاچھاپہ ‘ ہنڈی اور غیرملکی کرنسی کے کاروبار میں ملوث افراد کو حراست میں لے لیا

ایف آئی اے ٹیم کاچھاپہ ‘ ہنڈی اور غیرملکی کرنسی کے کاروبار میں ملوث افراد کو ...

ملتان( وقائع نگار) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے ٹیم نے گزشتہ(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

روز چھاپہ مار کرہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کے کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے ‘ ایف آئی اے کے ایس ایچ او انسپکٹر بمعہ فیصل اصغر و دیگر نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایب آئی اے فراز احمد کی ہدایت پر گزشتہ روز لودھراں کے مین بازار میں چھاپہ مارا ‘ جہاں ہینڈی اورغیرملکی کرنسی کے کاروبار میں ملوث افراد کو حراست میں لیا اور ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ان کا ریکارڈ کو بھی قبضہ میں لیا گیا ہے ۔ ملزمان میں میاں احمد ‘ میاں محمد ‘ ادریس اور جنید شامل ہیں ‘ اور انکی تفتیش شروع ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر