نشتر ہسپتال کی سرکاری رہائشگاہوں میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیرافراد کا سراغ لگانے کیلئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل

نشتر ہسپتال کی سرکاری رہائشگاہوں میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیرافراد کا ...

ملتان( وقائع نگار ) نشتر انتظامیہ نے ہسپتال کی سرکاری رہائش گاہوں میں (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہونیوالے افراد کا سراغ لگانے کیلئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔ انکوائری کمیٹی کے چیئرمین اے ایم ایس ڈاکٹر عبدالحفیظ ہونگے ‘ جبکہ دیگر ممبران میں اے ایم ایس مین فارمیسی ڈاکٹر شاہ زمان‘ ڈی ایم ایس ڈاکٹر اسماعیل صدیقی ‘ نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کوکب ناہید ‘ چیف سیکرٹری آفیسر نشتر ہسپتال اور مقبول احمد کے نام شامل ہیں ‘ انکوائری کمیٹی نشتر کالونی کا وزٹ کرینگے ‘ اور ان میں رہائش پذیرافراد کے بارے میں تفصیلی رپورٹ بنا کر پیش کرینگے جس کی روشنی میں مزید مختلف ہدایات دی جائیں گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر