صاف پانی فراہم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے ،متعدد واٹر پلانٹس بند

صاف پانی فراہم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے ،متعدد واٹر پلانٹس بند

  

(جنرل رپورٹر) پنجاب حکومت کے لاہوریوں کو صاف پانی فراہم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے مختلف علاقوں میں واٹر پلانٹ یا توچلائے ہی نہیں گئے جو چالو تھے انکو بند کر دیا گیا ہے۔ کوٹ لکھپت مین روڈ پر چند روز پہلے جس پلانٹ کا افتتاح کیا گیا اسکی ٹوٹیاں ہیں اور نہ ہی نالیاں، دیوار پر صرف سوراخ ہیں۔دوسری جانب مسلم ٹاؤن میں بنایا گیا واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی سالہا سال سے بند پڑا ہے، رانا ٹاؤن میں بھی فلٹریشن پلانٹ ویسا ہی بے یاورومددگار ہے، البتہ ان میں ایک مشترکہ چیزتینوں جگہ لگا تالہ ہے، یا پھر افتتاح کرنے والوں کے بینرز جنہوں نے کبھی مڑ کر ادھر نہیں دیکھا۔علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فلٹریشن پلانٹس سے متعلقہ کمپنی اختیارات استعمال کرے اور انہیں جلد صاف پانی کی سہولت فراہم کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -