ایل ڈبلیو ایم سی کی کلین اینڈ گرین مہم، ایم ایم عالم روڈ پر پودے لگا دیئے

ایل ڈبلیو ایم سی کی کلین اینڈ گرین مہم، ایم ایم عالم روڈ پر پودے لگا دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ نے گزشتہ روز کلین اینڈ گرین کمپین کے تحت گلبرگ کے علاقہ ایم ایم عالم روڈ پر گرینڈ صفائی آپریشن کے بعد پودے لگا دئیے۔ پودے لگانے کی مہم کا مقصد عوام کی کھلے عام کوڑا کرکٹ پھینکنے کی عادات کی حوصلہ شکنی اور ماحول کی حفاظت کرنا تھا۔ ایم ایم عالم روڈ پر صفائی آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگا یا گیا۔البیراک سینٹری سٹاف نے منیجر ورکشاپ عادل البیراک اور سینئر منیجر آپریشنز مومن اچار کی سربراہی میں صفائی آپریشن کیا۔واضح رہے کہ ایم ایم عالم روڈ پر عرصہ دراز سے کھلے عام کوڑا کرکٹ پھینکا جا رہا تھا اور موصول ہونے والی گندگی کے ڈھیر کی متعدد شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے البیراک ٹیم نے شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے۔ البیراک نمائندگان نے شہریوں سے اپیل بھی کی کہ وہ اپنے گردونواح میں صفائی کا خاص خیال رکھتے ہوئے کھلے عام کوڑا کرکٹ پھینکنے سے اجتناب کریں اور شجرکاری مہم میں بھر پور تعاون کریں تاکہ شہر اور ماحول کو آلودہ ہونے سے بچایا جا سکے۔