تجارتی خسارہ بڑھنا ناکام معاشی پالیسی کا ثبوت ہے،مہرین راجہ

تجارتی خسارہ بڑھنا ناکام معاشی پالیسی کا ثبوت ہے،مہرین راجہ

لاہور(لیڈی رپورٹر ) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ تجارتی خسارہ 28ارب ڈالر تک پہنچ گیا اور حکمران سب اچھا کا نعرہ لگا رہے ہیں ، تجارتی خسارہ کا تشویش ناک حدتک بڑھنا ناکام معاشی پالیسی کا ثبوت ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تجارتی خسارہ سنگین ہوگیا ہے لیکن اس پر قابو پانے کے لئے ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ،حکمرا ن صرف قرضہ لینے تک محدود ہیں، جب معاشی معاملہ سنگین ہوجاتے ہیں تو نئے ٹیکس لگادئیے جاتے ہیں ایسا ہی اب بجٹ میں ہوگا ، ملک کی معاشی حالت روز بہ روز خراب ہورہی ہے اور حکمران ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں نکالنے کا اعلان کررہے ہیں،عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ، معاشی بحران پر قابو پانے کے لئے کچھ نہیں کیا جارہا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1