بے گھر بچوں کا عالمی دن تقریبات تک محدو ، ہزاروں معصوم بھیک مانگنے پر مجبور

بے گھر بچوں کا عالمی دن تقریبات تک محدو ، ہزاروں معصوم بھیک مانگنے پر مجبور

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق کی ہدایت پر انٹرنیشنل سٹریٹ چلڈرن ڈے کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس تقریب کا انعقاد ہمدرد چوک ٹاؤن شب میں سٹریٹ چلڈرن کے ہمراہ کیا گیاجس میں صبا صادق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اسی طرح ہر سال کی طرح اس سال بھی بے گھربچوں کے عالمی دن کو ملک بھر میں جوش وخروش سے منا یا گیا ۔ لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے ،ضرویا ت زندگی اور چھت سے محروم یہ بچے مختلف ہو ٹلو ں میں کام کر تے یا پر فٹ پا تھو ں پر سوتے نظر آتے ہیں البتہ ان کے حقوق کے لئے کام کر نے والے نا م نہا د ادراے اور این جی اوز نے اس دن کو ’’بچوں کے عا لمی دن ‘‘ کے نام پر خو ب کیش کر تے ہیں ۔پرائیویٹ اور سرکا ری سطح پرکم عمر بچوں کی بحالی اور چھت دینے کے دعوے دار کام کر نے والے بڑے اداروں چائلڈ پروٹیکشن بیورو، دارالشفقت اور یتیم خا نہ کی موجو دگی کے باوجود بھی بچوں کی ایک بڑی تعدادبھیک ما نگنے ، اور مشقت پر مجبو ر ہیں ۔چائلڈ لیبر اور بچوں کے حقوق کے نام پے نام پرکروڑوں رو پے کی سرکاری و غیر ملکی امداد لینے والے این جی اوز بھی خا موش تما شا ئی بنی ہو ئی ہیں اور عملی اقدا مات کے بجائے محض زبا نی جمع خرچ میں مصروف ہیں ۔چیئرپرسن چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو صبا صادق نے کہا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو بے سہارا بچوں کے تحفظ اور بحالی کیلئے کوشاں ہے اور بے سہارا بچوں کیلئے بھرپور خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ اب تک ہزاروں بے سہا را بچو ں کو چھت میسر کر چکے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ ہم ایک مشن کے تحت کام کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ بچے قوم کے بچے ہیں اور حکومت پنجاب ان بچوں کی فلاح و بہبود اور تعلیم و تربیت کیلئے کوشاں ہے اس کے ساتھ ساتھ ہمیں جہا ں پر بھی بچوں کے ساتھ ظلم وزیادتی کے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں ہم وہا ں پر فورا پنچ جا تے ہیں اور ان بچوں کی ہر ممکن مدد کر تے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -