سکھ یاتریوں کی واہگہ ریلوے سٹیشن آمد پر ڈی ایس کا دورہ

سکھ یاتریوں کی واہگہ ریلوے سٹیشن آمد پر ڈی ایس کا دورہ

  

لاہور(نمائندہ پاکستان) سکھ یاتریوں کی واہگہ ریلوے سٹیشن آمد پر ڈی ایس ریلوے لاہور نے گزشتہ روز واہگہ ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے سکھ یاتریوں کی آمد کے سلسلے میں واہگہ ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔ڈی ایس ریلوے لاہور نے سٹیشن پر سکھ یاتریوں کی آمد کے حوالے سے سٹیشن پر کیے گئے انتظامات اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈویژنل کمرشل آفیسر غلام فرید، ڈویژنل مکینیکل انجینئر ون عاصم تسنیم کھوکھر، ڈویژنل مکینیکل انجینئر ٹو عاطف اشفاق،اسسٹینٹ ٹرانسپوٹیشن آفیسر احمر بھٹی، کمرشل انسپکٹر فیصل بلوچ بھی موجود تھے۔ ڈی ایس ریلوے لاہور سٹیشن پر سکھ یاتریوں سے ملے اور ریلوے کی طرف سے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا جس پر سکھ یاتریوں نے پاکستان ریلوے کی طرف سے سٹیشن پر اور ٹرینوں میں دی جانے والی سہولیات اور بہتر انتظامات پر پاکستان ریلوے کا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں ڈی ایس ریلوے لاہور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اپنی نگرانی میں سکھ یاتریوں کی ٹرینوں کو لاہور کیلئے روانہ کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -