نیازی صاحب کی حکومت نے ایک کلو واٹ بجلی پیدا نہیں کی ،زمرد یاسمین

نیازی صاحب کی حکومت نے ایک کلو واٹ بجلی پیدا نہیں کی ،زمرد یاسمین

  

لاہور(لیڈی رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ نیازی صاحب کی حکومت نے ایک کلو واٹ بجلی پیدا نہیں کی یہ کہیں تو ٹھیک ہوگا کہ انہوں نے منفی دس میگاواٹ بجلی پیدا کی ہے دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے نوازشریف کی قیادت میں ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے مکمل کیے ہیں ۔پاکستان اورپنجاب حکومت کے خزانے استعمال کرکے پانچ ہزار میگاوا ٹ بجلی کے منصوبے لگائے گئے ہیں جبکہ1200میگاواٹ کے ایک اورمنصوبے پر تیزرفتاری سے کام ہورہا ہے ۔منصوبے تو پنجاب میں لگے ہیں لیکن اس کی بجلی پورے پاکستان کو جارہی ہے ۔یہی پاکستان کی شان ہے ،یہی آن ہے ۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں 70میگاواٹ بجلی کے منصوبے کے عمران نیازی کے دعوے نے ان کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا ہے ۔ہمیں غلط بیانی نہیں آتی جبکہ نیازی صاحب دن رات جھوٹ بولتے ہیں ۔انہوں نے اپنے صوبے میں بڑا ہسپتال اورکوئی بڑاتعلیمی ادارہ نہیں بنایا۔کے پی کے کے ہمارے ہزاروں بہن بھائی علاج کیلئے پنجاب کے ہسپتالوں میں آتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -