پی ایچ اوٹی اے غیر قانونی انسانی اعضاء کی پیوند کاری کے خاتمے کیلئے کوشاں
لاہور(پ ر)پاکستان میں تیزی سے بڑھتے غیر قانونی انسانی اعضاء کی پیوند کاری کو روکنے کے لئے2013میں بنائی گئی پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی نہایت مؤثر انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے،جو نہ صرف غیر قانونی انسانی عضاء کی پیوند کاری کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے بلکہ نجی و سرکاری ہسپتالوں میں ایکٹ 2012پر سختی سے عمل کروا رہی ہے۔جس سے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری ختم کرنے میں کافی آسانی ہو رہی ہے۔پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود نے 2013سے اب تک انسانی اعضاء کی پیوندکاری میں خصوصی کاوشیں کی ہیں اور اس سلسلے میں ان کا کام قابل تحسین ہے۔پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی نے 2013سے اب تک ڈاکٹر مرتضیٰ حیدر (ڈائریکٹر ٹیکنیکل) کی زیر نگرانی انسانی اعضاء کی پیوندکاری سے متعلق کیس دائر کیے ہیں جن میں بالترتیب جگر 144اور گردوں کے 911کیسز رپورٹ کرنے کے بعد منظور کیے گئے اور ان سب کی پیوندکاری بھی ہوگئی اور اب تک 22ہسپتال پیوندکاری کرنے کیلئے منظور ہوئے ہیں۔مزید براں لیگل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لیگل عمران احمد نے غیر قانونی پیوند کاری کرنے والے مجرموں کی ضمانتیں رکوائیں اور ابھی تک ان پر کیسز چل رہے ہیں۔۔ویجلنس ڈیپارٹمنٹ بہت زیادہ مؤثر انداز میں کام کر رہا ہے،جو کہ 24/7ہر وقت ا نسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری کہ اب تک درجن سے زائد کیسز ناکام بنا چکا ہے اور یہ سب ڈپٹی ڈائریکٹر ویجلنس عدنان احمد بھٹی کی دن رات کاوشوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے غیر قانونی پیوند کاری کے خلاف 6ایف آئی آرز درج کروائیں اور ان کے خلاف کاروائی جاری ہے۔اس کے علاوہ PHOTAکی تشخیصی کمیٹی کے مطابق مریضوں کے انٹرویوز سے حاصل ہونے والے حقائق اور اعدادو شمار کے مطابق دفتر میں 10مشتبہ کیسز آئے ہیں اور ان کی مزید تفتیشی کاروائی کیلئے سپیشل برانچ کو کیس بھیجے اور ان میں سے سات کی تسلی بخش رپورٹ کے بعد PHOTAنے ان کو لیٹر کی منظوری دے دی ۔مزید براں PHOTAکے ویجلنس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان احمد بھٹی اور لاء انفورسمنٹ ایجنسیزکے تعاون سے غیر قانونی ٹرانسپلانٹیشن کے ڈونرز کا بھی سراغ لگایا گیا ہے۔PHOTAکی زیرنگرانی انسانی اعضاء کی قانونی اور غیر قانونی پیوندکاری کے بارے آگاہی کے لئے پروگرام بھی منعقد کیے گئے اور اب PHOTAکی ٹیم مردہ انسانی اعضاء کی پیوندکاری کی منظوری کے لئے کام کر رہی ہے ۔عوام میں اعضاء عطیہ کرنے کا شعور پیدا کرنے کے لئے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل فیصل مسعود ، ڈپٹی ڈائریکٹر ویجلنس عدنان احمد بھٹی اور ڈائریکٹر لیگل عمران احمد نے اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان کر دیاہے۔