سابق وزیراعظم یوسف رضا کی نشتر ہسپتال آمد ‘ مخدوم وجاہت گیلانی کی عیادت
ملتان (وقائع نگار ) سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نشتر ہسپتال کے شعبہ انتہائی نگہداشت ( آئی سی یو ) میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
حوالے سے پنجاب حکومت سے مزید فنڈز کی فراہمی کیلئے خصوصی بات کرونگا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز نشترہسپتال کے دورے کے موقع پر کیا سید یوسف رضا گیلانی نے نشتر ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج برادر نسبتی کی عیادت کی اور انکو دی جانے والی طبی سہولیات بارے معلومات حاصل کی ۔ بعدازاں وہ آئی سی یو وارڈ میں گزشتہ کئی سالوں سے کومے کی حالت میں زیر علاج مریضہ فاخرہ کی بھی خیریت دریافت کی اس موقع پر ان کے ہمراہ نشتر ہسپتال کے شعبہ آئی سی یو کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سلمان وارث ڈی ایم ایس ( ایڈمن ) ڈاکٹر اسماعیل ودیگر نے ہسپتا ل کے شعبہ امراض چشم کا بھی دورہ کیا جہاں انکو سربراہ امراض چشم وارڈز پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ اور ایڈمن رجسٹرار ڈاکٹر الیاس نے وارڈ کے تمام شعبہ جات نے تفصیلی وزٹ کروایا جس پر سید یوسف رضا گیلانی نے امراض چشم وارڈ میں صفائی کا نظام سمیت دیگر انتظامی امور پر کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ۔