بہنوئی قتل، ٹریفک حادثات میں ڈاکٹر میاں بیوی سمیت 4افراد جاں بحق

بہنوئی قتل، ٹریفک حادثات میں ڈاکٹر میاں بیوی سمیت 4افراد جاں بحق

ملتان ‘ احمد پور سیال ‘ گڑھ مہاراجہ ‘ جتوئی ‘ صادق آباد ( کرائم رپورٹر ‘ نمائندگان ) خاندانی تنازع پر سالے نے فائرنگ کرکیب بہنوئی کو قتل(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

کردیا ٹریفک کے مختلف حادثات میں میاں بیوی سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے نوجوان نے خود کشی کرلی تفصیل کے مطابق پولیس کے مطابق چک8ایم آر کارہائشی 30سالہ فیاض بیل گاڑی پر جارہا تھا کہ اسکے سالے شعبان نے اس پر فائرنگ کی ایک گولی اسکے سر میں لگی اور وہ موقع پر دم توڑگیا، ملزم موقع سے فرا رہوگیا، تھانہ مخدوم رشید پولیس نے لاش قبضہ میں لے لی اور پوسٹمارٹم کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے،ابتدائی انکوائر ی میں160یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں160کے درمیان خاندانی تنازع چل رہا تھا۔احمد پور سیال ‘ گڑھ مہاراجہ سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ موضع کپوری لیہ روڈ پر تیز رفتار بس شالیمار ND4646کی ٹکر سے غلام شبیر کی5سالہ کنزا گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول غلام عباس والا سے حصول علم کے بعد گھر جانے کیلئے سڑک کراس کررہی تھی کہ بس نے کچل ڈالا بچی موقع پر جاں بحق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی.جبکہ ڈرائیور فرار ہوگیا۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ احمد پور سیال کے علاقہ حضرت پیر عبدالرحمن کا رہائشی خضر حیات قریشی اپنی بیوی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر محو سفر تھا کہ سامنے سے آنے والی گدھا گاڑی سے ٹکرا گیا۔جس کی وجہ سے ریڑھی کا بمب سینے پر لگنے کی وجہ آنے والی چوٹ جان لیوا ثابت ہوئی اور جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ سواراسکی بیوی بھی معمولی زخمی ہوئی۔جتوئی سے نامہ نگار کے مطابق شہر سلطان میں تارے والی پل پر کشمور سے بھکر جانے والی فیملی کی کار کو ٹرالر نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار میاں بیوی، ڈاکٹر شہروز تیمور اور ڈاکٹر ماریہ موقع پر جانبحق ہو گئے،کار ڈرائیور ڈاکٹر شہروز تیمور کے بھائی اور 2 بچوں سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے، جبکہ 3 بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے، ڈاکٹر شہروز تیمور بھکر کے علاقے منکیرہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں میڈیکل آفیسر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے ۔ صادق آباد سے نامہ نگا رکے مطابق گزشتہ روز جنرل بس اسٹینڈ صادق آباد کے قریب ایک نوجوان کی نعش پڑی دیکھ کر مقامی لوگوں نے پولیس تھانہ سٹی کو اطلاع دی ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دی ، لڑکے کے جیب سے ایک خط بر آمد ہوا ہے جس میں لڑکے کا نام محمد ارسلان ولد محمد صدیق درج ہے ‘خط میں لڑکے نے اپنے گھر والوں سے معافی بھی طلب کی ہے ، تاحال خود کشی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر