یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا اجلاس ،تعلیمی پروگرامز کیلئے مقالہ جات کی منظوری

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا اجلاس ،تعلیمی پروگرامز کیلئے مقالہ جات کی ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہو رکے اعلیٰ تدریسی و تحقیقی بورڈ کا133واں اجلاس گزشتہ روز وائس چانسلر یو ایچ ایس کی سربراہی میں ہوا جس میں مختلف تعلیمی پروگرامز کے لیے مقالہ جات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں جن طلبہ کے تحقیقی مقالہ جات پر رپورٹس کا جائزہ لیا گیااُن میں عبداﷲ عبدو محمد البگالی پی ایچ ڈی فارماکولوجی، ڈاکٹر قرۃ العین فاطمہ ایم فل بیہوریل سائنسز ، ڈاکٹر سعید احمد ایم فل مائیکروبیالوجی، ڈاکٹر انیلہ خواجہ ایم فل مائیکروبیالوجی، اقرا تبسم ایم فل میڈیکل لیبارٹری سائنسز، حرا اقبال ایم فل میڈیکل لیبارٹری سائنسز، محمد وسیم ایم فل میڈیکل لیبارٹری سائنسز، ، ڈاکٹر قدسیہ سلطان ایم فل ماربڈ اناٹومی، ڈاکٹر سعدیہ یاسمین ایم فل ماربڈ اناٹومی، ڈاکٹر عبدالمدبر ریحان ایم فل فارماکولوجی، ڈاکٹر فریحہ احمد خان ایم فل فارماکولوجی اور ڈاکٹر منزہ یاسمین ایم فل کیمیکل پیتھالوجیشامل تھے۔ اجلاس میں مختلف کورسز میں رجسٹریشن کیلئے20 ابتدائی تحقیقاتی خاکہ جات کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -