بیرون ممالک سے پڑھ کر آنیوالے طلبہ کیلئے نیب کا امتحان 15 اپریل کو ہوگا

بیرون ممالک سے پڑھ کر آنیوالے طلبہ کیلئے نیب کا امتحان 15 اپریل کو ہوگا

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کو نسل نے بیرون ممالک سے پڑھ کر آنے والے طلبہ و طا لبا ت کیلئے NEB کا امتحان 15 اپریل 2018 کو پاک چائنہ سنٹر اسلا م آباد اور آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں منعقد کر نے کا اعلان کر دیا۔پی ایم ڈی سی کے مطابق یہ امتحان نیشنل یو نیو رسٹی آف میڈیکل سائنس کے زیر اہتمام ہوگا۔ نو ٹیفیکیشن کے مطابق اس امتحان کے سٹیپ ون میں ٹوٹل 3127بچے شرکت کر ینگے۔ امتحان کے متعلق تما م معلومات پی ایم ڈی سی کے ویب سائٹ پر موجود ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1