حکومت تاجر دوست ، ہمیشہ مشاورت سے پالیسیاں تشکیل دیں : خواجہ احسم حسان

حکومت تاجر دوست ، ہمیشہ مشاورت سے پالیسیاں تشکیل دیں : خواجہ احسم حسان

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وچیئرمین یونین کونسل 221 و سر پرست اعلی خیابان فردوسی ٹریڈرز پاکستان مسلم لیگ (ن) سجاد ربانی کے زیر انتظام خیابان فردوسی ٹریڈرز ایسوسی ایشن مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن پی ایم ایل این کی حلف برداری کی ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں مشیر وزیراعلی ٰخواجہ احمد حسان‘ لارڈ مئیر لاہور مبشر جاوید سمیت ٹریڈرز ونگ کے ممبران اور یونین کونسل کے ممبران و کونسلرز نے بھرپور تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیراعلی پنجاب خواجہ احمد حسان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ایک تاجر دوست حکومت ہے ہم نے ہمیشہ تاجروں کی مشاورت سے ہی پالیساں تشکیل دی ہیں جس کی وجہ سے تاجر طبقہ ایک بہترین ماحول میں اپنا کاروبار کررہا ہے اللہ کا شکر ہے کہ پنجاب میں تاجروں کو اپنے کاروبار کے حوالے سے امن و امان کے حوالے سے بھی بہترین ماحول میسر ہیں اور یہاں پر کسی کو بھی کراچی کی طرح تاجروں کو بھتے کی پرچیاں نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ تاجروں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں اور اس مقصد کے لئے ہم اپنے تمام تر وسائل کو برؤئے کار لارہے ہیں آپ کے سر پرست اعلی سجاد ربانی جو کہ خوش قسمتی سے آپ کے متعلقہ یونین کونسل کے چیئرمین بھی ہیں وہ آپ کے مسائل کے حل کے لئے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں اور مجھ سے ہر وقت رابطے میں رہتے ہیں اور آپکے کام وہ مجھ سے ترجیحی بنیادوں پر کرواتے ہیں ۔لارڈ مئیر مبشر جاوید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی ہر حکومت میں تاجروں کے لئے بہترین سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ لاہور کا تاجر طبقہ ملک کے دیگر شہروں سے زیادہ اچھے انداز میں اپنا کاروبار کررہا ہے ۔سر پرست اعلی ٹریڈرز ونگ و چیئرمین یونین کونسل سجاد ربانی نے کہا کہ میں بطور سر پر ست اعلی اپنی پوری ٹیم کی جانب سے آپ سب کا شکر گزار ہوں کہ آپ سب یہاں تشریف لائے تاجروں نے ملک کی بہتری کے لئے پہلے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور اب بھی ہم ملک کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے اور ہمیں قیادت کی طرف سے جو بھی حکم ملا اس پر ہم عمل کریں گے خیابان فردوسی کے لوگوں کے لئے بلا شبہ تاجر طبقہ کسی بھی نعمت سے کم نہیں ہے کیونکہ یہاں کے لوگوں کوان کی دہلیز پر ہی ضروریات زندگی کی تمام بنیادی اشیاء مہیا کی جارہی ہیں تاجر ملکی معیشت میں ایک ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں اور ہمارے قائد شہباز شریف ان کی فلاح و بہبود کے لئے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -