پی ٹی آئی کے کارکنان تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں، عاطف چودھری

پی ٹی آئی کے کارکنان تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں، عاطف چودھری

  

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے این اے 127کے مرکزی رہنما و ٹکٹ ہولڈر عاطف چودھری نے اپنے حلقہ انتخاب کے پارٹی کے چیئرمینوں وائس چیئرمینوں کے ٹکٹ ہولڈرز‘ سابقہ ناظمین کونسلرز اور پارٹی راہنماؤں کے ساتھ نئی حلقہ بندیوں کے بعد اس حلقہ میں شامل ہونیو الے نئے علاقوں کے ووٹرز کے ساتھ رابطوں اور انتخابی حکمت عملی بھی طے کی اس اجلاس میں سابق ناظم محبوب ارشاد نے انہیں حلقہ کی صورت حال کے بارے میں بھی بریف کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عاطف چودھری اور محبوب ارشاد کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں کارکنان تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں سندھ اور پنجاب میں سیاسی بتوں کو 2018کے انتخابات میں مار گرائیں گے تحریک انصاف کا ویژن پاکستان کے قریہ قریہ پہنچ چکا اور پاکستانی عوام باشعور ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر غریب،مزدور ،کسان کے نام پر سیاست کرنے کا دور گزر چکا،تحریک انصاف 22کروڑ پاکستانیوں کی نمائندہ جماعت بن چکی ہے تحریک انصا ف برسر اقتدار آکر پاکستان کے اندر امیر وغریب کا فرق ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے تمام لوگوں کو یکساں حقوق دے گی اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے ساتھ ساتھ ملک کو حقیقی خوشخالی کی جانب گامزن کریگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -