جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات ‘ 10 افراد زخمی
فیروز والہ (نمائندہ پاکستان ) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں دس افراد زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ موٹر ووے کالا شاہ کاکو کے قریب کار اور ٹرک کے تصادم میں کار سوار چار افراد زخمی ہو گئے لاہو رروڈ پر چونگی سٹاپ کے قریب ٹرک بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سواروں سے ٹکڑا گیا جس سے تین دوست زخمی ہو گئے رکشہ الٹنے سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ۔