جنوبی چھاؤنی: ٹریفک حادثہ میں جاں بحق تینوں مزدور پہچانے گئے
لاہور (خبرنگار)جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تینوں مزدوروں کی شناخت ہوگئی ہے۔ جس میں دو مزدوروں کا تعلق کوٹ رادھاکشن سے بتایا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ساجد ، شاہد اور نصار شامل ہیں۔ جس میں بھٹہ چوک کے قریب اینٹوں سے بھری ہوئی ٹریکٹر ٹرالی پر تین مزدور ٹرالی پر سوئے ہوئے تھے کہ ٹریکٹر ٹرالی انڈر پاس میں پھنس گئی۔ جس کی وجہ سے تینوں مزدور مین گیٹ کا پلر کے ساتھ ٹکرانے سے ابدی نیند سو گئے ،پولیس نے موقع پر پہنچ کرٹرالی ڈرائیور کو حراست میں لے کر لاشو ں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضہ میں لے کر ڈرائیور ندیم کو حوالات میں بند کردیا۔