محکمہ پولیس کے مشروط اور مستقل بنیادوں پر ترقی پانے والے افسران کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری

محکمہ پولیس کے مشروط اور مستقل بنیادوں پر ترقی پانے والے افسران کی ترقی کا ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)محکمہ پولیس کے مشروط اور مستقل بنیادوں پر ترقی پانے والے افسران کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق مستقل ترقی پانے والوں میں 21 افسران وہ ہیں جنہوں نے ماضی میں مشروط ترقی پائی تھی جبکہ 51 پولیس افسروں کو مستقل ترقیاں دے کر انہیں ان کے گریڈوں میں ریگولر کر دیا گیا ہے، ان پولیس افسران کو گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقیاں دی گئی ہیں جن میں سہیل اختر سکھیرا، بابر بٹ، رانا شہزاد، طارق کمال، جاوید اکبر، ڈاکٹر انعام وحید، منیر احمد، سرفراز الپا، افضل محمود بٹ، فیصل علی اور دیگر شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -