مختلف وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ اشتہاریوں سمیت 7ملزم گرفتار

مختلف وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ اشتہاریوں سمیت 7ملزم گرفتار

لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر بھر کے مختلف علاقوں سے پولیس کارروائیوں میں ڈکیت گینگ ، اشتہاریوں و منشیات فروشوں سمیت 7افراد گرفتار، تفصیلات کے مطابقگوالمنڈی کے علاقہ سے 2رکنی ڈکیت گینگ گرفتار ،پولیس نے ملزمان سے مال مسروقہ برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اظہر اور علی نامی سابقہ ریکارڈ یافتہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا،ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں کے ساتھ واردات کرتے اورفرار ہوجاتے تھے دوران پوچھ گچھ ان سے کئی وارداتو ں کا انکشاف ہوا ۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے پسٹل ،نقد رقم اور موبائل فونز برآمد کر کے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔ہڈیارہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اللہ وسایااور عابد علی نامی اشتہاری ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، ڈکیتی کی وارداتو ں میں مطلوب ڈاکوؤں سے مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کرتے ہوئے تفتیش کا عمل شروع کردیا۔ٹبی سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رضا نامی شراب فروش کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے زہریلی دیسی ساخت کی شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ٹاؤن شپ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش وقاص رشید کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 1کلو 150گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔سندر پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے جلیانہ گاؤں میں چھاپہ مار کر ملزم اللہ دتہ سے ایم سیکشن گن ، درجنوں گولیاں اور سات میگزین برآمد کر کے ملزم اللہ دتہ کیخلاف بجرم 13-20-65 لگا کر مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی