ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

  

لاہور(خبر نگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی۔طلائی زیورات۔موبائل فون۔کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ہنجر وال کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے سر فر از اور فیملی سے 4لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات۔ہربنس پورہ سے عاشق اور فیملی سے 3لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات۔نواب ٹاون سے ڈاکوؤں نے قدیر اور فیملی سے 2لاکھ50ہزار مالیت کی نقدی و طلائی زیورات۔اقبال ٹاون سے ڈاکوؤں نے عدیل اور فیملی سے 2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات۔شفیق آبادسے ڈاکوؤں نے ریحان اور فیملی سے 41لاکھ50ہزار مالیت کی نقدی و طلائی زیورات۔ملت پارک کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے نثار اور فیملی سے 2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات۔ ڈیفنس سی کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے اویس اور فیملی سے 1 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات۔مانگا منڈی کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے عابد اور فیملی سے 2 لاکھ 50ہزار مالیت کی نقدی و طلائی۔گلشن راوی سے ڈاکوؤں نے نوید اور فیملی سے 2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی۔نصیرآبادسے عمران اور فیملی سے2لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی چھین لیے گئے۔

جبکہ ڈیفنس بی۔ساندہ۔قلعہ گجر سنگھ سے کاریں اور گلشن اقبال ۔ماڈل ٹاون ۔ہڈیارہ اور مناواں سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -