مانگا منڈی : مضافاتی علاقوں میں چھاپے‘9بجلی چور گرفتار

مانگا منڈی : مضافاتی علاقوں میں چھاپے‘9بجلی چور گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) چیف ایگزیکٹو لیسکو لاہور زاہد چٹھہ کے خصوصی ٹاسک پر ایکسین سرکل رائے ونڈ رانا عابد دلشاد کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی او مانگامنڈی سید کلیم جعفر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بجلی چوروں کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے مانگامنڈی شہر کے مختلف مضافاتی علاقوں میں چھاپے مار کر 9 بجلی چوروں جن میں محمد اسلم،بوٹا،شہریار،مرید حسین،اللہ دتہ،شوکت خلیل ،نزیر،ناصر سکنہ نول کو مین سپلائی سے ڈارئکٹ کنڈے لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا،ایس ڈی او کلیم جعفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوروں نے دو لاکھ روپے کی بجلی چوری کرکیمحکمہ کا نقصان کیاہے جن کیخلاف تھانہ شرقپور،اور تھانہ مانگامنڈی میں مقدمات درج کروا دیئے گئے ہیں ایس ڈی او سید کلیم جعفر نے مزید کہا کہ کسی بھی شہری کو بجلی چوری کی اجازت نہیں دی جائے گی محکمہ لیسکو کو چونا لگانے والے بجلی چوروں کو دو لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں اور سخت سزائیں بھی دلوائی جائے گی،

مزید : علاقائی