سول لائن کے علاقہ سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

سول لائن کے علاقہ سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

لاہور (خبر نگار)سول لائن کے علاقہ سے 30سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سول لائن کے علاقہ گنگارام ہسپتال کے قریب پڑی ہوئی 30سالہ شخص کی پڑی ہوئی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر انہوں نے موقع پر پہنچ کرلاش کو اپنی تحویل میں لے کر اسم مسکن کی شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا،پولیس کے مطابق مرنے والاحلیے سے نشی معلوم ہوتا ہے اور اس کی موت نشے کا زیادہ استعمال کرنے کی وجہ سے ہوئی ۔

مزید : علاقائی