روٹی کے پیسے مانگنے پر ریڑھی بان پرتین افراد کا تشدد،ملزم گرفتار

روٹی کے پیسے مانگنے پر ریڑھی بان پرتین افراد کا تشدد،ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)انڈسٹریل ایریا کے علاقہ میں محنت کش ریڑھی با ن سے روٹی کھانے کے بعد پیسے مانگنے پر 3افراد نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے آتشیں اسلحہ سے ہوائی فائرنگ شروع کردیااطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرکاروائی کرتے ہوئے ان کو حراست میں لے لیااور ان سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق انڈسٹریل ایریاہمدرد چوک کے قریب غریب محنت کش فرمان نامی ریڑھی بان سے روٹی کھانے کے بعد تینوں ملزمان احتشام امانت ،توصیف عرف بلو اور عرفان جو کہ اسلحہ سے لیس تھے نے غریب ریڑھی بان کے پیسے مانگنے پر اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنی شروع کردی جس کی وجہ سے راہگیروں نے اپنی چھپ کر جان بچاتے ہوئے پولیس ہیلپ لائن 15پرکال کردی ۔اطلاع ملتے ہی انڈسٹریل ایریا تھانے سے پولیس گاڑی وہا ں پہنچی تو ملزمان ان کی بھی گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے لیکن پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے ان ملزمان کو گرفتار کرلیااور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

B

مزید : علاقائی