گردہ سکینڈل : ملزم خرم سلیم کی درخواست ضمانت پر وکلاء آئندہ سماعت پربحث کیلئے طلب

گردہ سکینڈل : ملزم خرم سلیم کی درخواست ضمانت پر وکلاء آئندہ سماعت پربحث کیلئے ...

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے گردہ سکینڈل میں ملوث ملزم خرم سلیم کی درخواست ضمانت پر وکلاء کو آئندہ سماعت پربحث کے لئے طلب کرلیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے ملزم کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بلاوجہ ایف آئی اے نے گردہ سکینڈل میں ملوث کیا۔سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں ملوث کیا گیاہے۔

،درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 14 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

مزید : علاقائی