قذافی سٹیڈیم کے نزدیک کرکٹ ٹیم کی آمد کے موقع پر دھماکہ کیس کی سماعت ملتوی

قذافی سٹیڈیم کے نزدیک کرکٹ ٹیم کی آمد کے موقع پر دھماکہ کیس کی سماعت ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قذافی سٹیڈیم کے نزدیک کرکٹ ٹیم کی آمد کے موقع پر ہونے والے دھماکہ کیس کی سماعت 16اپریل تک ملتوی کردی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )کی طرف سے قذفی سٹیڈیم کے باہر رکشے میں ہونے والے دھماکے سے 2افراد ہلاک اور 6زخمی ہونے کے کیس میں ملوث محمد خان ،عبدالولی، ہاشم عرف شوکت ،حضرت علی عرف اسد کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -