امریکی شہری کا سامان گم ہونے پر کارگو کمپنی کے افسروں ‘ نیویارک کارگو پر سیما کی انتظامیہ کو طلبی کے نوٹس

امریکی شہری کا سامان گم ہونے پر کارگو کمپنی کے افسروں ‘ نیویارک کارگو پر ...

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت کے جج محمد طاہر نواز نے امریکی شہری جمی کولڈ کی طرف سے نیویارک کے لئے بک کرایا گیاسامان گم کرنے پر کارگو کمپنی کے چیف ایگزیکٹو، منیجنگ ڈائریکٹر اور نیویارک کارگو پرسیما کی انتظامیہ کو4مئی کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔صارف عدالت میں امریکی شہری جمی کولڈ نے وین پیک کارگوکمپنی کے چیف ایگزیکٹو،منیجنگ ڈائریکٹر اور پرسیما کارگو سلوشن نیویارک کے خلاف 3850ڈالر اور پاکستانی کمپنی سے 11لاکھ 20ہزارروپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کیاہے۔

مزید : علاقائی