2درجن میڈیکل سٹور مالکان کیخلاف چالان ڈرگ عدالت میں پیش

2درجن میڈیکل سٹور مالکان کیخلاف چالان ڈرگ عدالت میں پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے اور بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے پر 2درجن میڈیکل سٹوروں کے مالکان کے خلاف چالان ڈرگ عدالت میں پیش کردیئے گئے ہیں۔عدالت نے مالکان کو طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ہے۔ڈرگ کورٹ میں محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹروں نے مختلف علاقوں کے دو درجن میڈیکل سٹوروں کے چالان کرکے کیس پیش کئے ہیں۔چالان عدالت میں آنے پر میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے ہیں، عدالت میں جن میڈیکل سٹوروں کے چالان پیش کئے گئے ہیں ان میں ٹائم فارمیسی (فیصل ٹاؤن)، المدینہ میڈیکل سٹوراینڈ ڈینٹل کلینک (شالیمار ٹاؤن)،عامر میڈیکل سٹور (راوی ٹاؤن)، حبیب میڈیکل (سٹور سمن آباد)اور پرویز میڈیکل سٹور سمیت دیگرمیڈیکل سٹورز اور کلینکس شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -