پولیس کا گھر پر چھاپہ مارا ، چار اور چار دیواری کا تقدس پامال ،خاتون عدالت پہنچ گئی

پولیس کا گھر پر چھاپہ مارا ، چار اور چار دیواری کا تقدس پامال ،خاتون عدالت ...

  

لاہور(نامہ نگار)نو مولود بچے کی ماں اہل خانہ کے ساتھ انصاف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی۔ خاتون نے اپنے وکیل کے ذریعے سیشن عدالت میں تھانہ ملت پارک ایس ایچ او کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست دائر کی ہے جس میں کہا ہے کہ پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔چار دن کے نومولودبچے کی ماں ثناء حسنین نے عدالت میں دائر اندارج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ملت پارک پولیس نے ایس ایچ اور کی سربراہی میں ان کے گھر ریڈ کیا اور خواتین سے بد تمیزی کی اور چارد و چار دیواری کا تقدس پامال کیا اس کا کہنا تھا پولیس غیر قانونی طور پر اس کے شوہر کے بڑے بھائی کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مار رہی ہے جبکہ اس کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں خاتون کا کہنا تھا پولیس اس کے گھر میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئی اور اس کے بیڈ روم میں داخل ہوگھر اس سے قابل اعتراض زبان میں بات کی جبکہ درخواست گزار کی ساس پروین بی بی کا کہنا تھا کہ اس کا بیٹا اور بہو پشاور گئے پشاور پولیس نے ان سے گاڑی چھین لی اور اب ملت پارک پولیس پشااور پولیس کے ساتھ مل کر ان کوہراساں کر رہے ہیں ، عدالت نے ملت پارک پولیس سے 16اپریل کوجواب طلب کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -