دھرنا صورتحال:پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیوں کے باعث عدالتوں میں ملزموں کو پیش نہ کیا جاسکا

دھرنا صورتحال:پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیوں کے باعث عدالتوں میں ملزموں کو پیش نہ ...

لاہور(نامہ نگار)پولیس اہلکاروں کی شہر میں ڈیوٹیوں کے باعث ماتحت عدالتوں میں ملزموں کو پیش نہ کیا جاسکا۔ملزموں کے کیسز کو بغیر کاروائی ملتوی کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے دھرنے کے باعث شہر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس اہلکاروں کی شہر میں ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔جیل حکام نے سیشن جج لاہور کو بذریعہ مراسلہ آگاہ کردیاہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ تحریک لبیک کی جانب سے امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے جس کے باعث پولیس اہلکاروں کی شہر میں مختلف جگہوں پر ڈیوٹیاں لگائی گی ہیں اسی وجہ سے ملزموں کو جیلوں میں ہی رکھا گیاہے۔

مزید : علاقائی