پاکستانی ہاکی ٹیم ساتویں پوزیشن کیلئے جبکہ سیمی فائنلسٹ بھی آج مدمقابل

پاکستانی ہاکی ٹیم ساتویں پوزیشن کیلئے جبکہ سیمی فائنلسٹ بھی آج مدمقابل

گولڈ کوسٹ(سپورٹس رپورٹر)کامن ویلتھ گیمز مینز ہاکی ایونٹ میں پاکستانی ٹیم ساتویں پوزیشن کے میچ میں آج کینیڈا کے مدمقابل ہو گی۔ مینز ہاکی ایونٹ کے سیمی فائنلز میں آسٹریلیا کا مقابلہ انگلینڈ اور بھارت کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہو گا۔ آسٹریلیا میں جاری میگا گیمز اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہیں، مینز ہاکی ایونٹ بھی سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ چکا ہے، آسٹریلوی ٹیم مسلسل چار میچز جیت کر ناقابل شکست ہے اور اسے طلائی تمغے کیلئے بھی فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی