کامن ویلتھ گیمز، پاکستان کا بیڈمنٹن اور سکوائش ایونٹس میں سفر تمام

کامن ویلتھ گیمز، پاکستان کا بیڈمنٹن اور سکوائش ایونٹس میں سفر تمام

گولڈکوسٹ (سپورٹس رپورٹر) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا بیڈمنٹن اور سکوائش ایونٹس میں بھی سفر تمام ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بیڈمنٹن ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی ماحور شہزاد کو ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں کینیڈین ریچل ہونڈرچ کے ہاتھوں 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سکوائش مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنلز میں طیب اسلم اور مدینہ ظفر کو آسٹریلوی جوڑی، فرحان زمان اور فائزہ ظفر کو ویلز کی جوڑی نے شکست فاش سے دوچار کیا، مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ کی جوڑی نے فرحان زمان اور طیب اسلم پر مشتمل پاکستانی جوڑی کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، اسطرح گرین شرٹس کا بیڈمنٹن اور سکوائش میں بھی سفر ختم ہو گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی