گورا چت ، کانسی کا تمغہ پاکستانی پہلوان بلال بٹ کے نام

گورا چت ، کانسی کا تمغہ پاکستانی پہلوان بلال بٹ کے نام

  

گولڈکوسٹ(افضل افتخارسے) کامن ویلتھ گیمز میں ریسلر بلال بٹ نے پاکستان کو تیسرا کانسی کاتمغہ دلا دیا۔ انہوں نے 57 کلوگرام کیٹگری میں انگلینڈ کے ریسلر کو 6-1سے مات دی۔تفصیل کے مطابق پاکستان کے محمد بلال بٹ نے 57 کلو گرام اور محمد اسد بٹ نے 74 کلوگرام کیٹگری کے مقابلوں میں شرکت کی، بلال اور اسد نے اپنے ابتدائی مقابلوں میں فتح کے بعد دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی جہاں پر اسد بھارتی پہلوان سوشیل کمار سے یکطرفہ مقابلے میں ہار گئے ، محمد بلال نے سری لنکا کے چارلس فرنینڈو کو 2۔12 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا سامنا بھارت کے راہول آویر سے ہوا۔بلال نے بھرپور مقابلہ کیا تاہم حریف ریسلر نے مقابلہ 12۔8 سے اپنے نام کر تے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی، برانز میڈل میچ میں بلال کا مقابلہ انگلینڈ کے جارج ریم سے ہوا جس میں انھوں نے فتح کے ساتھ پاکستان کے لیے ریسلنگ میں پہلا اور مجموعی طور پر تیسرا برانز میڈل حاصل کیا۔ پاکستانی ریسلرز عبدالوہاب فری سٹائل 65 اور عمیر احمد کو فری سٹائل 97کلوگرام کیٹگری میں آج حریف ریسلرز کا چیلنج درپیش ہو گا۔ واضح رہے کہ ویٹ لفٹر طلحہ طالب اور نوح دستگیر بٹ کانسی کے تمغے جیت چکے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -