چنائی سپر کے رائنا فٹنس مسائل کے باعث اگلے دو میچز سے باہر

چنائی سپر کے رائنا فٹنس مسائل کے باعث اگلے دو میچز سے باہر

ممبئی (نیٹ نیوز) چنائی سپر کنگز کو ہوم میچز سے محرومی کے بعد ایک اور دھچکا لگا ہے، مایہ ناز آل راؤنڈر سریش رائنا فٹنس مسائل کے باعث رواں آئی پی ایل کے اگلے دو میچز سے باہر ہو گئے، رائنا کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران پنڈلی کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے۔ چنائی سپر کنگز نے دو سالہ معطلی کی سزا مکمل کرنے کے بعد ایونٹ میں ابتدائی دونوں میچز جیت کر جاندار کم بیک کیا ہے۔ چنائی سپر کنگز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد رائنا کو مزید آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ اگلے دو میچز کیلئے دستیاب نہیں ہو سکیں گے۔رائناکاکہناہے کہ وہ جلد فٹ ہوکر دوبارہ آئی پی ایل میں ٹیم کی نمائندگی کرینگے۔انکا کہناتھاکہ آئی پی ایل جیسے ایونٹ میں ان فٹ ہونے پر مایوسی ہوئی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی