سعودی عرب میں پہلی ویمن سائیکل ریس ارویٰ المعودی کے نام

سعودی عرب میں پہلی ویمن سائیکل ریس ارویٰ المعودی کے نام

ریاض(نیٹ نیوز)سعودی عرب میں خواتین کی میراتھن دوڑ کے بعد پہلی مرتبہ خواتین کی سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا۔سعودی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب خواتین سائیکل ریس میں شرکت کرتی نظرآئیں۔یہ ریس ساحلی شہر جدہ کے الجوہرہ سٹیڈیم میں منعقد کی گئی جس میں 47 خواتین نے حصہ لیا۔’بی فرسٹ ‘نام کے ایک گروپ کی جانب سے اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد خواتین کو صحت مندانہ سرگرمیوں اور سپورٹس میں حصہ لینے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا تھا۔اس مقابلے کی شرکاء کو 10 کلومیٹر کی مسافت طے کرنا تھی جو کہ ارویٰ المعودی نامی خاتون اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی