ویمن کرکٹ، انگلینڈ کو شکست ،ون ڈے سیریزبھارت کے نام
ناگپور (نیٹ نیوز) بھارت ویمن نے انگلینڈ ویمن کو آخری اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی، فاتح ٹیم نے 202 رنز کا ہدف 45.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ جمعرات کو انگلینڈ ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 201 رنز بنائے، ایمی جونز 94 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں، کپتان ہیتھرنائٹ 36 رنز بنا سکیں، جھولن گوسوامی، گیاک وڈ، دپتی شرما اور پونم یاداو نے 2، 2 وکٹیں لیں، جواب میں بھارت ویمن نے مطلوبہ ہدف 45.2ویں اوور میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، سمریتی مندھانہ 53 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئیں، متھالی راج نے 74 اور دپتی شرما نے 54 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی، دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہیں۔ شربسول نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔