پورے پاکستان کے لئے خوشی کاموقع ہے،ریسلنگ کوچ

پورے پاکستان کے لئے خوشی کاموقع ہے،ریسلنگ کوچ

گولڈ کوسٹ آسٹریلیا( افضل افتخار)قومی ریسلنگ ٹیم کے کوچ سہیل نے کہاکہ یہ پورے پاکستان کے لئے خوشی کاموقع ہے کہ پاکستان نے براؤنزمیڈل جیتا۔ انہوں نے کہاکہ ابھی ریسلنگ میں ہم مزیدمیڈلزحاصل کریں گے آج پہلادن تھاابھی دودن اورباقی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماراریسلرانعام بٹ ،محمدعمیراورطیب پاکستان کے لئے مزیدمیڈلزگولڈمیڈلزجیتیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بڑے اچھے انتظامات ہیں مگر پاکستان میں ایسانہیں۔مگریہ سب وسائل کے ساتھ ہی ہوتاہے۔

انہوں نے اپنے وسائل کے حساب سے بہت بہترین انتظامات کئے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی