خوشخبری : فیفا نے پاکستان کو 3ایشین فٹبال ایونٹس کی میزبانی دیدی

خوشخبری : فیفا نے پاکستان کو 3ایشین فٹبال ایونٹس کی میزبانی دیدی

  

ڈھاکہ (نیٹ نیوز)ساتھ ایشین فٹبال فیڈریشن نے 2020 کی ساف چیمپئن شپ سمیت 3 ایونٹس کی میزبانی پاکستان فٹبال فیڈریشن کو دے دی۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کی فیفا سے معطلی ختم ہونے کے بعد ملک میں اب انٹرنیشنل فٹبال مقابلوں کی واپسی بھی شروع ہوگئی ہے اور پاکستان کو ساف چیمپئن شپ سمیت 3 ایونٹس کی میزبانی مل گئی۔پی ایف ایف ترجمان کے مطابق ڈھاکہ میں ہونیوالے ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کے اجلاس میں فیفا کی جانب سے پابندی ہٹنے کے بعد پاکستان پر فٹبال کے عالمی ایونٹس کی میزبانی کے در کھل گئے ہیں اور پاکستان 2019 سے 2021 تک تین ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔ڈھاکا میں ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کو 2020 میں ہونے والی ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن چیمپیئن، 2019 کی انڈر 15 بوائز اور 2021 میں شیڈول خواتین انڈر19 ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن چیمپیئن شپ کی میزبانی دینے کا اعلان کیا گیا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات نے میزبانی ملنے کو فیڈریشن کی کامیابی قرار دیا ہے۔دوسری جانب ساف انتخابات میں پاکستان کے خادم علی شاہ تنظیم کے نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -