قومی کرکٹرزکی قذافی سٹیڈیم میں خصوصی مشقیں

قومی کرکٹرزکی قذافی سٹیڈیم میں خصوصی مشقیں

  

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئر لینڈ اور انگلینڈ میں ٹیسٹ میچز کی تیاری کیلیے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی مشقیں دوسرے روز بھی جاری رہیں۔قذافی اسٹیڈیم میں جاری کیمپ کے دوسرے روز پلیئرز نے وارم اپ ایکسرسائز کے بعد مختلف ڈرلز کیں، سلی مڈ آف اور سلی مڈ آن پر فیلڈنگ کیلیے خصوصی مشقیں کروائی گئیں، گزشتہ روز فوڈ پوائزننگ کا شکار ہونے والے محمد عامر نے بھی نیٹ پر بولنگ کی، کمر سے رسی باندھ کر کلوز فیلڈنگ کی پریکٹس کی گئی۔واضح رہے کہ قومی ٹیم رواں ماہ کے آخر میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں پہلا ٹیسٹ میچ آئر لینڈ سے ہو گا، اس کے بعد انگلینڈ سے 2ٹیسٹ اور پھر اسکاٹ لینڈ کیخلاف 2ٹی ٹوئنٹی میچز ہونا ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -