جونیئر ڈیوس کپ،پاکستان کو پلے آف میں متواترچوتھی شکست

جونیئر ڈیوس کپ،پاکستان کو پلے آف میں متواترچوتھی شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوچنگ (نیٹ نیوز)جونیئر ڈیوس کپ ایشیا اوشیانیا فائنل کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں پاکستان کو پلے آف میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہ ایونٹ میں گرین شرٹس کی متواتر چوتھی شکست ہے۔ 9 ویں سے 16ویں پوزیشن کے سلسلے میں کھیلے گئے پلے آف میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دی، نیوزی لینڈ کے نیکولاس نے پہلے سنگل مقابلے میں پاکستان کے حذیفہ کو ہرا کر ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے سنگل مقابلے میں نیوزی لینڈ کے ریس فلک نے پاکستان کے محمد شعیب کو شکست دے کر ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، ڈبل مقابلے میں حذیفہ اور شعیب کو حریف جوڑی کے خلاف واک اوور ملا، اسطرح نیوزی لینڈ نے مقابلہ 2-1 سے جیت لیا، پاکستانی ٹیم پلے آف میچ میں آج جمعہ کو پیسفک اوشیانیا کے مدمقابل ہو گی۔