ریال میڈرڈ اور بائرن میونخ یوئیفا چیمپئنز لیگ سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ریال میڈرڈ اور بائرن میونخ یوئیفا چیمپئنز لیگ سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (نیٹ نیوز) ریال میڈرڈ اور بائرن میونخ کی ٹیمیں یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، سیویلا اور یووینٹس کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔ یووینٹس نے سیکنڈ لیگ میچ میں ریال میڈرڈ کو3-1سے شکست دی تاہم میڈرڈ نے ایگریگیٹ سکور 4-3 کی بدولت سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔
، میڈرڈ کی جانب سے رونالڈو نے 90 پلس منٹس میں پنالٹی کارنر پر گول کر کے ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، بائرن میونخ اور سیولا کے درمیان سیکنڈ لیگ میچ زبردست مقابلے کے بعد بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا تاہم میونخ نے ایگریگیٹ سکور 2-1 کی بدولت سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔